Select Menu

اہم خبریں

clean-5

بین الاقوامی

Islam

Iqtibasaat

History

Photos

ٹیکنالو جی

دلچسپ و عجیب

کھیل

Misc

Technology

» » » اسلام آباد کی احتساب عدالت نے جعلی اکاؤنٹس کیس کی سماعت 16 اپریل تک ملتوی کردی


Image result for ‫احتساب عدالت‬‎

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے جعلی اکاؤنٹس کیس کی سماعت 16 اپریل تک ملتوی کردی۔ سماعت کے دوران دو خواتین ملزمان نے گواہ بننے کی درخواست دی جس پر عدالت نے دونوں کو الگ الگ درخواستیں جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور اسلام آباد کی احتساب عدالت کمرہ نمبر دو میں پیش ہوئے، جہاں عدالت نے آصف زرداری سمیت تمام 24 ملزمان کو طلب کر رکھا تھا۔ کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک نے کی۔ مقدمہ اسی عدالت میں چل رہا ہے، جہاں سے سابق وزیراعظم نواز شریف کو العزیزیہ ریفرنس میں سزا ہوئی تھی۔ اس سے قبل جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کراچی کی بینکنگ کورٹ میں زیر سماعت تھا، جسے نیب کی درخواست پر اسلام آباد کی احتساب عدالت منتقل کیا گیا۔سماعت کے آغاز میں آصف زرداری کے وکیل کا کہنا تھا کہ ٹرائل چلانا چاہتے ہیں تو آصف زرداری اور فریال تالپور کو استثنیٰ دیں، آج وکلا کے ساتھ بدتمیزی کی گئی، ہم نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا ہے، 100 سے زیادہ لوگ اس عدالت میں نہیں آسکتے، احتساب عدالت کے اطراف خاردار تار لگا دیئے گئے ہیں۔
احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ کمرہ عدالت چھوٹا ہے، اس سے متعلق کوئی میکنزم بنا لیتے ہیں۔ ملزم کے وکیل نے کہا کہ اس کیس میں 24 سے زائد ملزمان ہیں، ان کے وکلاء اور اسسٹنٹس کو ملا کر تعداد بڑھ جاتی ہے۔ راجہ رضوان عباسی ایڈووکیٹ نے کہا کہ پہلے بھی ہائی پروفائل کیس یہاں چلا، ایسی صورت حال تو کبھی نہیں ہوئی۔ایڈووکیٹ لطیف کھوسہ نے کہا ایسا لگتا ہے کہ عدالت کسی محاصرے میں ہے۔ اس موقع پر سابق صدر اور ہمشیرہ فریال تالپور کی جانب سے استثنی کی درخواست دائر کی گئی۔ وکیل کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کو استثنیٰ دیں گے تو یہ صورت حال نہیں ہوگی؟ پولیس سیکیورٹی ڈیوٹی کے بجائے کوئی اور کام کرے، میں ان کی جگہ ہر سماعت پر پیش ہو جاؤں گا۔ نیب کی جانب سے ڈپٹی پراسیکیوٹر سردار مظفر عدالت میں پیش ہوئے، انہوں نے کہا کہ پراسیکیوشن ڈائس پر بھی وکلائے صفائی نے قبضہ کر رکھا ہے
جعلی اکاؤنٹس کیس کی پہلی پیشی میں اہم پیش رفت بھی سامنے آئی۔ کیس میں نامزد دو ملزمان نے گواہ بننے کی استدعا کی۔ ملزمان نے عدالت سے گواہ بننے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ ہم گواہ تھے، ہمیں ملزمان کی فہرست میں شامل کردیا گیا۔ گواہی کے لیے چیئرمین نیب کو درخواست بھی دے رکھی ہے، ہم وکیل کے اخراجات برداشت نہیں کر سکتے۔وکیل صفائی نے کہا مضحکہ خیز ہے کہ ملزمان کی جانب سے گواہ بننے کی استدعا کی جائے۔ جج ارشد ملک نے کہا کہ یہ چیئرمین نیب کا اختیار ہے انہیں درخواست دیں، جس پر خواتین نے بتایا کہ وعدہ معاف گواہ بننے کے لیے چیئرمین نیب کو درخواست دے رکھی ہے۔جج نے نیب کے وکیل سردار مظفر سے اس بارے میں دریافت کیا جس پر سردار مظفر نے کہا کہ ہمیں چیک کرنا ہوگا کہ کوئی درخواست نیب میں ہے یا نہیں۔ عدالت نے مذکورہ خواتین کو الگ الگ تحریری درخواستیں جمع کروانے کی ہدایت کردی۔احتساب عدالت نے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کی مزید سماعت 16 اپریل تک ملتوی کرتے ہوئے آصف زرداری اور فریال تالپور کو آئندہ سماعت پر بھی پیش ہونے کا حکم دے دیا۔


رائے غلام عباس کھرل Shakoor

رائے غلام عباس کھرل کاشتکار گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں۔ گزشتہ 15 سال سے صحافت سے وابستہ ہیں اور کسووال پریس کلب رجسٹرڈ کے جنرل سیکریٹری ہیں۔
«
Next
Newer Post
»
Previous
Older Post

No comments: