Select Menu

اہم خبریں

clean-5

بین الاقوامی

Islam

Iqtibasaat

History

Photos

ٹیکنالو جی

دلچسپ و عجیب

کھیل

Misc

Technology

» » » PPP کا ٹرین مارچ لاڑکانہ پہنچ گیا




Image result for ‫بلاول بھٹو زرداری کا قافلہ لاڑکانہ پہنچ گیا‬‎

پیپلزپارٹی کا ٹرین مارچ لاڑکانہ پہنچ گیا ہے۔ اسٹیشن پہنچنے پر بلاول بھٹو زرداری کے قافلے کا شاندار استقبال کیا گیا۔ پیپلزپارٹی کی قیادت نے بذریعہ ٹرین کراچی سے لاڑکانہ کا سفر 42 گھنٹے میں طے کیا۔ بلاول نے کراچی سے لاڑکانہ تک 25 سے زائد مقامات پر کارکنان سے خطاب کیا۔پیپلزپارٹی کا کاروانِ بھٹو لاڑکانہ پہنچا تو جیالوں نے اپنے قائد کا والہانہ استقبال کیا اور رقص پیش کیا۔ کارکنوں کا جوش دیکھ  کر بلاول بھٹو نے نعرے لگائے۔
خطاب کے دوران بلاول بھٹو زرداری کی آواز بیٹھ گئی مگر حکومت پر تنقید کے دوران جوش بھر آیا اور کہا کہ عمران خان کا ہر وعدہ اور دعویٰ جھوٹا نکلا۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم حکومت نہیں گرائیں گے،اب جو کال دینگے وہ لانگ مارچ کی ہوگی۔ انھوں نے مزید کہا کہ احتساب کے نام پر سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے، احتساب کے نام پر پولیٹیکل انجینئرنگ قبول نہیں، عمران خان کا  ہر وعدہ اور دعویٰ جھوٹا نکلا۔بلاول بھٹو نے طنزیہ کہا کہ عمران خان کی بہن علیمہ خان اپنی سلائی مشین ہمیں بھی دے دیں، سندھ کی خواتین بھی امریکا میں پراپرٹی خرید لیں گی۔ بلاول بھٹو نے چاراپریل کو لاڑکانہ میں جلسے کا اعلان کیا۔

رائے غلام عباس کھرل Shakoor

رائے غلام عباس کھرل کاشتکار گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں۔ گزشتہ 15 سال سے صحافت سے وابستہ ہیں اور کسووال پریس کلب رجسٹرڈ کے جنرل سیکریٹری ہیں۔
«
Next
Newer Post
»
Previous
Older Post

No comments: