
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری دو روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہوگئے ہیں۔ترجمان وزارت اطلاعات و نشریات کے مطابق فواد چوہدری یہ دورہ سعودی وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن عبداللہ آل سعود کی دعوت پر کر رہے ہیں۔دورے کے دوران وفاقی وزیر سعودی عرب کی وزارت ثقافت کے اجراء کی افتتاحی تقریب میں بھی شرکت کرینگے۔ صوبائی وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا شوکت یوسف زئی بھی فواد چوہدری کے ہمراہ ہیں۔
No comments: