
پیپلزپارٹی کے کاروان بھٹو میں کارکنوں نے دو روزہ سفر کے دوران ٹرین کی بوگیوں پر پکے رنگوں سے وزیراعظم مخالف نعرے لکھ ڈالے۔ وفاقی وزیر ریلوے نے پی پی سے ہرجانہ لینے کا اعلان کردیا۔ٹرین مارچ کے دوران بلاول بھٹو کی موجودگی کے باوجود کارکنوں نے بوگیوں پر پکے رنگ سے سیاسی مخالفین کے خلاف دل کی خوب بھڑاس نکالی۔ نعروں میں غیر اخلاقی زبان بھی استعمال کی گئی ۔
معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید نے ہرجانہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ ریلوے کی بوگیوں پرنئے رنگ کے پیسے وصول کرنے کے لیے قانونی راستہ اختیار کریں گے۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ اور پی پی رہنما سلیم مانڈوی والا کو بھی بل بھجوائیں گے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران شیخ رشید نے کہا کہ ٹرین میں وزیراعظم کے خلاف نعرے لکھنا افسوس ناک ہے۔ بوگیوں پر نیا رنگ کرانے کے پیسے پیپلزپارٹی سے لیں گے۔شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ ریلوے کی قانونی ٹیم کو ہدایت کردی ہے، جلد پیپلزپارٹی کو نوٹس بھیج دیا جائے گا۔
No comments: