Select Menu

اہم خبریں

clean-5

بین الاقوامی

Islam

Iqtibasaat

History

Photos

ٹیکنالو جی

دلچسپ و عجیب

کھیل

Misc

Technology

» » » لائشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد تین روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے


Image result for ‫ملائیشین وزیراعظم مہاتیر‬‎

ملائشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد تین روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے، وہ یوم پاکستان پریڈ کے مہمان خصوصی ہوں گے۔وزیر اعظم عمران خان کی دعوت پر ملائشین وزیر اعظم پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔ مہاتیر محمد کے وفد میں ملائشیا کی 15 بڑی سرمایہ کاری کمپنیوں کے سربراہان بھی شامل ہیں۔
معزز مہمان کی صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ ون ٹو ون اور وفود کی سطح پر ملاقاتیں طے ہیں۔ پاکستان میں کار سازی اور مواصلات کے شعبوں میں سرمایہ کاری کیلئے دلچسپی رکھنے والوں کی گول میز کانفرنس بھی ہوگی۔چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ ہارون شریف کے مطابق دونوں ممالک میں 4 سے 5 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط بھی ہوں گے جس میں ​ٹیلی کام، کار اسمبلنگ، حلال گوشت اور قیمتی پھتروں کی تجارت شامل ہے۔
ملائشیا کی آئل کمپنی پیٹروناس پاکستان میں دوبارہ دفتر قائم کرے گی۔ پام آئل سیکٹر کی کمپنیاں فوڈ پراسسنگ میں سرمایہ کاری کا امکان​ ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ڈاکٹر مہاتیر محمد  کے دورہ سے نہ صرف پاک ملائشیا برادرانہ اور دوستانہ تعلقات مزید مستحکم ہونگے بلکہ دو طرفہ مفاد عامہ کیلئے معاشی، تجارتی اور دفاعی شعبوں میں تعاون بھی دلچسپی کا محور ہوگا



رائے غلام عباس کھرل Shakoor

رائے غلام عباس کھرل کاشتکار گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں۔ گزشتہ 15 سال سے صحافت سے وابستہ ہیں اور کسووال پریس کلب رجسٹرڈ کے جنرل سیکریٹری ہیں۔
«
Next
Newer Post
»
Previous
Older Post

No comments: