Select Menu

اہم خبریں

clean-5

بین الاقوامی

Islam

Iqtibasaat

History

Photos

ٹیکنالو جی

دلچسپ و عجیب

کھیل

Misc

Technology

» » » اس بار گرمییو ں میں کم بارش ہو گی ، محکمہ موسمیات


Related image

محکمہ موسمیات نے رواں برس گرمیوں کے موسم میں بارشیں کم ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔سماء کے پروگرام نئی بات میں بات کرتے ہوئے ترجمان محکمہ موسمیات نے بتایا کہ سیلاب یا سپرفلڈ کی پیشگوئی بے بنیاد ہے، فلڈ تو آسکتا ہے مگر سُپر فلڈ کا خطرہ نہیں ہے۔
ترجمان محکمہ موسمیات نے بتایا کہ اس بار گرمیوں میں کم بارشوں کا امکان ہے۔اس سے قبل ،گذشتہ روز وزیر آبی وسائل فیصل واؤڈا کی زیرِ صدارت ارسا ہیڈ کوارٹرمیں اجلاس ہوا جس میں چیئرمین ارسا نے دریاؤں میں پانی کےبہاؤ اورڈیمزمیں پانی سےمتعلق بریفنگ دی۔ فیصل واؤڈا نے بتایا کہ کسی صوبے کے ساتھ ناانصافی نہیں ہونے دیں گے،تمام صوبوں کو ان کے حصے کے مطابق پانی ملے گا۔
فیصل واؤڈا نے پانی کا بہاؤ ناپنے کیلئے جدید ٹیلیمیٹری نظام لگانےکی ہدایت کی اور کہا کہ صوبہ بلوچستان میں پانی کی فراہمی ہر صورت ممکن بنائی جائے۔ارسا نے بریفنگ میں بتایا کہ اس وقت دریاؤں میں پانی کا بہاؤ پچھلے سال سے بہتر ہے اور صوبہ سندھ کو منگلا ڈیم سے بھی پانی سپلائی کیا جارہا ہے جبکہ گڈو بیراج میں بھی پانی کا بہاؤ گزشتہ سال سے بہتر ہے۔



رائے غلام عباس کھرل Shakoor

رائے غلام عباس کھرل کاشتکار گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں۔ گزشتہ 15 سال سے صحافت سے وابستہ ہیں اور کسووال پریس کلب رجسٹرڈ کے جنرل سیکریٹری ہیں۔
«
Next
Newer Post
»
Previous
Older Post

No comments: