
سرحد کی اس جانب ہی نہیں سرحد پار بھی پاکستان زندہ باد کے نعروں کی گونج سنائی دی۔ بھارتی فضاؤں میں بھی پاکستان کا سبز ہلالی پرچم لہراتا رہا۔یوم پاکستان پر نئی دہلی میں بھی پاکستان زندہ باد کی گونج سنائی دی۔
پاکستانی ہائی کمیشن میں پرچم کشائی کی گئی۔نیویارک میں پاکستانی مشن برائےاقوام متحدہ میں ملیحہ لودھی نےکیک کاٹا۔لندن کے ویسٹ منسٹر ایبے چرچ پر سبز ہلالی پرچم لہرایا گیا۔پیرس میں بھی پاکستان سےمحبت کا اظہار کیا گیا۔ایران، سری لنکا چین ، سعودی عرب ،قطر ،اٹلی،ہالینڈ اور جرمنی سمیت مختلف ممالک میں مقیم پاکستانیوں نے یوم پاکستان جوش وجذبے سے منایا۔
No comments: