Select Menu

اہم خبریں

clean-5

بین الاقوامی

Islam

Iqtibasaat

History

Photos

ٹیکنالو جی

دلچسپ و عجیب

کھیل

Misc

Technology

» » » » شہید سید اریب کی میت رپیر 25 مارچ کی صبح ساڑھے دس بجے پہنچے گی



Image result for areeb new zealand

سانحہ کرائسٹ چرچ میں شہید سید اریب کی میت نیوزی لینڈ میں پاکستانی حکام کےحوالے کردی گئی۔ میت پیر25 مارچ  کی صبح کراچی پہنچے گی۔پندرہ مارچ کو نیوزی لینڈ کے شہرکرائسٹ چرچ کی دو مساجد میں فائرنگ سے 9 پاکستانیوں سمیت 50 افراد شہید ہو ئے تھے جن میں سے 8 کی تدفین کرائسٹ چرچ میں ہی کی گئی۔
اریب کی میت ایک گھنٹے بعد امارات کی پروازای کے 600 کےذریعے روانہ کی جائے گی اورپیر 25 مارچ کی صبح ساڑھے دس بجے پہنچے گی ۔ڈپٹی ہائی کشمنر سید معظم شاہ کے مطابق میت امارات کی پرواز سے دبئی کے راستےکراچی لائی جائے گی۔کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا کے رہائشی اریب کی نماز جنازہ کل سہ پہر ادا کی جائے گی۔اریب چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ اور اپنے والدین کے اکلوتے بیٹے تھے، ان کی ایک چھوٹی بہن ہے۔اس سے قبل 22 مارچ کو سانحہ میں شہید آٹھ پاکستانیوں کو نیوزی لینڈ میں سپردِ خاک کردیا گیا تھا۔
اکہتر سالہ افغان شہید داؤد نبی کی بھی نماز جنازہ کے میموریل پارک میں بعد تدفین کر دی گئی تھی۔ داؤد نبی وہ ہیں جنہوں نے دہشتگرد کو ہیلو بردارکہہ کرخیرمقدم کیا تھا جبکہ سترہ سالہ ملائشین شہید محمد حاذق ترمذی کی تدفین بھی میموریل پارک میں کی گئی۔


رائے غلام عباس کھرل Shakoor

رائے غلام عباس کھرل کاشتکار گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں۔ گزشتہ 15 سال سے صحافت سے وابستہ ہیں اور کسووال پریس کلب رجسٹرڈ کے جنرل سیکریٹری ہیں۔
«
Next
Newer Post
»
Previous
Older Post

No comments: