
نئی دہلی: بھارتی کانگریس کے صدر راہول گاندھی کا کہنا ہے کہ رافیل طیاروں کے اسکینڈل میں نریندر مودی پر مقدمہ چلانے کیلئے کافی ثبوت مل گئے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں انہوں نے کہا کہ کرپشن کی کڑی مودی کے ساتھ شروع ہوئی اور ان ہی پر ختم ہوئی۔راہول گاندھی کا کہنا تھا کہ جرم ثابت کرنے والی رافیل طیاروں کی فائلیں چوری کروا کر مودی نے کرپشن چھپانے کی کوشش کی تھی۔راہول کے ترجمان نے کہا کہ رافیل طیاروں کے معاملے پر مودی کیخلاف ایف آئی آر کاٹنے کا وقت آ گیا ہے۔
No comments: