
برطانیہ میں بھی سفید فام نسل پرستوں نے مسلمانوں کو نشانہ بنایا، نمازیوں کو پہلے تنگ کیا اور پھر مسجد سے نکلنے والے ایک شخص پر ہتھوڑے سے حملہ کردیا۔برطانوی شہر لندن میں بھی سفید فام انتہاء پسندوں نے مسلمانوں پر حملہ کردیا، مسجد سے نکلنے والے نوجوان کو ہتھوڑا مار کر زخمی کردیا، جسے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا، اب اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق 3 انتہاء پسند کینن اسٹریٹ روڈ پر مسجد کے باہر مسلمانوں کے خلاف نعرے لگارہے تھے، انہوں نے نماز جمعہ کے بعد نکلنے والوں کو دہشت گرد بھی کہا۔ایک نوجوان گاڑی کی طرف بڑھا تو شر پسندوں نے اس پر ہتھوڑے سے حملہ کردیا اور پولیس کے آتے ہی فرار ہوگئے، پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔
No comments: