
کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں بچے کے اغوا کا ڈراپ سین ہوگیا۔ڈیڑھ سالہ عبدالسمیع کا باپ جاوید ہی اغوا کار نکلا ۔ پولیس نے ملزم کو ساتھی سمیت گرفتارکرلیا ۔نارتھ کراچی میں ڈیڑھ سالہ عبدالسمیع کے والد جاوید نے دوست کیساتھ ملکراغواء کاڈرامہ رچایا۔سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے پولیس نے ملزم کو ساتھی سمیت گرفتارکیا۔ منگل کے روزملزم جاوید بچے کو ساتھ لے گیا تھا۔ ملزم کا کہنا ہے کہ ایک شخص سے 10 ہزار روپے قرضہ لیے، ادا نہ کرنے پر بچہ حوالے کردیا۔ملزم کے ساتھی نے تفتیش کے دوران واقعے سے لاتعلقی کا اظہارکیا۔تھانہ اجمیر نگری میں ملزم جاوید اور اس کے دوست کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
No comments: