Select Menu

اہم خبریں

clean-5

بین الاقوامی

Islam

Iqtibasaat

History

Photos

ٹیکنالو جی

دلچسپ و عجیب

کھیل

Misc

Technology

» » » » سندھ فوڈ اتھارٹی کا کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں چھاپہ 3 بیکریاں سیل


Related image

سندھ فوڈ اتھارٹی نے کراچی کے علاقے نارتھ  ناظم آباد میں چھاپے مار کر 3 بیکریوں کو سیل کردیا، زائد المعیاد چیزیں ملنے پر مشہور مارٹ پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔کراچی کے ڈسٹرکٹ سینٹرل میں سندھ فوڈ اتھارٹی کے چھاپے جاری ہیں۔ نارتھ ناظم آباد بلاک ایم اور ایل میں کارروائیوں کے دوران 3 بیکریوں کو سیل کردیا گیا۔ بیکریوں پر1لاکھ 20 ہزار روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔فوڈ اتھارٹی کو بیکریوں پر صفائی کی ناقص صورتحال دیکھنے کو ملی۔ بیکریوں میں  ممنوعہ کیمیکل،کیڑے اوربلیاں بھی پائی گئیں۔
اس کے علاوہ نارتھ ناظم آباد میں مارٹ پر50ہزارروپے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔ مارٹ سے زائد المعیاد اشیاء برآمد کی گئی۔ڈسٹرکٹ سینٹرل میں کھلا تیل استعمال کرنے پر مشہور پکوان پر 10 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔



رائے غلام عباس کھرل Shakoor

رائے غلام عباس کھرل کاشتکار گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں۔ گزشتہ 15 سال سے صحافت سے وابستہ ہیں اور کسووال پریس کلب رجسٹرڈ کے جنرل سیکریٹری ہیں۔
«
Next
Newer Post
»
Previous
Older Post

No comments: