Select Menu

اہم خبریں

clean-5

بین الاقوامی

Islam

Iqtibasaat

History

Photos

ٹیکنالو جی

دلچسپ و عجیب

کھیل

Misc

Technology

» » راہول گاندھی نے گڑگاؤں میں مسلمان خاندان پرظلم کا ذمہ دارحکمران جماعت کوقراردیدیا


Image result for rahul gandhi

بھارت میں اقلیتوں پرمظالم کیخلاف اپوزیشن جماعت کانگریس بھی بول اٹھی، راہول گاندھی نے گڑگاؤں میں مسلمان خاندان پرظلم کا ذمہ دارحکمران جماعت کوقراردیدیا، ٹوئٹرپیغام میں کہاکہ ایسے واقعات کے بھیانک نتائج نکلیں گے۔
بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما راھول گاندھی نے حکمران جماعت کوخبردارکردیا کہ سیاست مفادات کیلئے نفرت اورتعصب پھیلانا خطرناک حکمت عملی ہے ۔کانگریس سربراہ نے گڑگاؤں میں مسلمان خاندان پر تشدد کو قابل نفرت قراردیا اور اس واقعے کی ذمہ داری بی جے پی اورآرایس ایس پرعائد کردی ۔
راہول گاندھی کاکہناتھاکہ مودی کی جماعت نفرت کو پروان چڑھارہی ہے جس کے نتائج بھیانک بھی ہوسکتے ہیں۔واضح رہے کہ ریاست ہریانہ کے گڑگاؤں میں ہولی کے دن مسلمان خاندان کو گھرمیں گھس کر انتہاپسندوں نے بدترین تشددکانشانہ بنایاتھا واقعے کی ویڈیوسوشل میڈیا پروائرل ہوئی تھی ۔


رائے غلام عباس کھرل Shakoor

رائے غلام عباس کھرل کاشتکار گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں۔ گزشتہ 15 سال سے صحافت سے وابستہ ہیں اور کسووال پریس کلب رجسٹرڈ کے جنرل سیکریٹری ہیں۔
«
Next
Newer Post
»
Previous
Older Post

No comments: