
راولپنڈی کے بوہڑ بازار میں مبینہ زہریلی چائے پینے سے ماں اور بیٹا جاں بحق ہوگئے۔واقعے میں باپ اور دو بچوں کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔ڈی ایس پی سٹی اعجاز شاہ کہتے ہیں کہ موقع دیکھ کر ہم اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ کچن میں چائے بنائی گئی اور ادھر زہر کی شیشی پڑی ہوئی تھی۔پڑوسی نے تمام گھر والوں کو بے ہوش دیکھ کر ریسکیو اور پولیس کو بلایا۔مالک مکان کے بھتیجے وسیم کا کہنا ہے کہ میں نے گیلری میں کھڑے ہو کر دیکھا تو سب بے ہوش پڑے تھے، ایمبولینس کو کال کی جبکہ کچھ کو ایمبولینس اور کچھ کو رکشے میں لے گئے۔
No comments: