Select Menu

اہم خبریں

clean-5

بین الاقوامی

Islam

Iqtibasaat

History

Photos

ٹیکنالو جی

دلچسپ و عجیب

کھیل

Misc

Technology

» » » ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار الحسن ٹول پلازہ پہ گاڑی کے حادثے میں شدید زخمی ہوگئے


Image result for izhar ul hassan accident

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار الحسن ٹول پلازہ کے قریب گاڑی کے حادثے میں شدید زخمی ہوگئے۔ حادثے میں ان کے ہمراہ موجود محافظ بھی زخمی ہوئے۔ وہ گھوٹکی عمران خان سے ملاقات کیلئے گئے تھے۔حادثے کے فورا بعد خواجہ اظہار الحسن کو اسٹیڈیم روڈ پر واقع آغا خان اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق خواجہ اظہار کے سر اور جسم کے دیگر حصوں پر چوٹیں آئیں، تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ خواجہ اظہار کے زخمی ہونے والے محافظوں میں سے دو کی حالت تشویش ناک ہے۔

Image result for izhar ul hassan accident

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ایم کیوایم رہنما عامر خان، فیصل سبزواری اور کارکن بھی اسپتال پہنچ گئے، جہاں انہوں نے زخمی رہنما کی عیادت کی۔ خواجہ اظہار الحسن کے ہمراہ گاڑی میں رہنما ایم کیو ایم سنجے پروانی بھی موجود تھے۔میڈیا سے گفت گو میں ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فیصل سبزواری کا کہنا ہے کہ ٹول پلازہ کے قریب رہنما خواجہ اظہار الحسن کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا۔ حادثے میں خواجہ اظہار اور تین گن مین زخمی ہوئے ہیں، جب کہ خواجہ اظہار الحسن کی حالت خطرے سے باہر ہے۔


رائے غلام عباس کھرل Shakoor

رائے غلام عباس کھرل کاشتکار گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں۔ گزشتہ 15 سال سے صحافت سے وابستہ ہیں اور کسووال پریس کلب رجسٹرڈ کے جنرل سیکریٹری ہیں۔
«
Next
Newer Post
»
Previous
Older Post

No comments: