
اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے پر بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کو بھرپور جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ مودی کا بھارت نہیں جہاں اقلیتوں سے ناروا سلوک کیا جاتا ہے، یہ عمران خان کا نیا پاکستان ہے، یہاں اقلیتوں کو مساوی حقوق حاصل ہیں۔سندھ سے دو ہندو لڑکیوں کے مبینہ اغوا کے معاملے پر فواد چوہدری نے ٹوئٹر بیان کے ذریعے بھارتی وزیر خارجہ کو منہ توڑ جواب دیا اور کہا کہ ہندو لڑکیوں کا معاملہ پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے، امید کرتے ہیں آپ بھارتی اقلیتوں کے حقوق کے معاملے پر بھی ایسا ہی ردعمل دیں گی۔
No comments: