
لاہور اسلام آباد موٹروے سروس ایریا کے 3 معروف ریسٹورنٹس سیل کردیے گئے،ریسٹورنٹس ناقص گوشت اور زائد المعیاد تیل استعمال کرتے ہوئے پائے گئے۔ڈی جی محمد عثمان کی سربراہی میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے موٹروے پر فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی۔ ایک معروف فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ کو ناقص گوشت اور حشرات کی موجودگی پر سیل کیا گیا۔ ایک اور ریسٹورنٹ میں گوشت کو اسٹور کرنے کا انتظام ناقص پایا گیا جبکہ چکن بروسٹ تیار کرنے والے ریسٹورنٹ کو زائد المعیاد کوکنگ آئل کے استعمال پر سیل کیا گیا۔
ایک ریسٹورنٹ کو استعمال شدہ تیل کی تلفی کا ریکارڈ نہ رکھنے پر 25 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق موٹروے کے تمام سروس ایریاز کی ہفتہ وار چیکنگ ہوگی۔
No comments: