کراچی:پاک بھارت کشیدگی کے باعث معطل کیا گیا پی آئی اے کا فضائی آپریشن کا آج دوپہر بحال کردیا جائے گا۔پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر ملک بھر میں معطل کئے گئے فضائی آپریشن کو آج دوپہر ایک بجے کے بعد بحال کیا جائے گا ۔ترجمان کے مطابق پہلے قومی ایئر لائن کی کچھ پروازیں عارضی طور پر بحال کی گئی تھیں، پہلے مرحلے میں پاکستان سے جانے والی پروازوں کے شیڈول میں صرف پی آئی اے کیلئے نرمی کی گئی ۔
پاکستانی فضائی حدود کی جزوی بحالی کے بعد بیرون ملک پھنسے پی آئی اے کے 3طیارے وطن واپس پہنچ گئے ہیں، پی آئی اے کی پروازیں جدہ ، مسقط اور دبئی سے کراچی پہنچی ہیں۔پی آئی اے کی پروازوں کے ذریعے پاکستانی مسافر بھی واپس آئے ہیں جبکہ اچانک بندش کے اعلان سے غیرملکی ایئرلائنوں کے پھنسے طیاروں کو بھی فیری فلائٹ کرکے جانے کی اجازت دے دی گئی۔
پشاور سےعمان ائیرلائن ، قطر ائیرلائن اور ائیرعربیہ کے طیاروں کو جانے کی اجازت دی گئی جبکہ آج دوپہر ایک بجے آپریشن کو بحال کیا جا رہا ہے ۔ترجمان کے مطابق پی آئی اے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ائیرپورٹ روانگی سے قبل ہمارے کال سینٹر سے ضرور رابطہ کریں۔واضح رہے رہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے بعد گزشتہ روز اسلام آباد، کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ، ملتان اور فیصل آباد کے ہوائی اڈوں سے پروازیں منسوخ کردی گئی تھیں۔
No comments: