سندھ حکومت اور سرکاری اساتذہ کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں، جبکہ کراچی پریس کلب کے باہر احتجاج آج دوسرے روز بھی جاری رہا۔مذاکرات کا سلسلہ تقریبا 6 گھنٹے تک جاری رہا جس میں سندھ حکومت نے اساتذہ کے تمام مطالبات مان لیے۔وزیراعلی ہاؤس کی جانب سے دستخط کے بعد سمری محکمہ فنانس بھجوا دی گئی ہے۔ معاملہ حل ہونے کے بعد میٹرک کے امتحانات معمول کے مطابق کروائے جا سکیں گے۔
سرکاری اساتذہ کی جانب سے صوبائی حکومت کے سامنے ٹائم اسکیل، مستقل ملازمت، ترقی اور دیگر مطالبات رکھے گئے تھے۔گزشتہ روز اساتذہ نے وزیراعلیٰ ہاؤس جانے کی کوشش کی تھی جس پر پولیس نے شیلنگ اور لاٹھی چارج کرکے کئی اساتذہ کو زخمی کر دیا تھا۔
No comments: