Select Menu

اہم خبریں

clean-5

بین الاقوامی

Islam

Iqtibasaat

History

Photos

ٹیکنالو جی

دلچسپ و عجیب

کھیل

Misc

Technology

» » » او آئی سی اجلاس میں بھارت کو شرمندگی


Related image

عالمی محاذ پر پاکستان کو ایک اور کامیابی مل گئی۔ او آئی سی اجلاس میں بھارت کو اس وقت شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا جب او آئی سی اجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دہشت گردی کی مذمت کی گئی اور مذمتی قرار داد منظور کرتے ہوئے اسے اقوام متحدہ کے قوانین کے تحت حل کرنے پر زور دیا گیا۔متحدہ عرب امارات میں ہونے والی اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے 46 ویں اجلاس میں مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کی قرارداد منظور کی گئی، جب کہ بھارت کو طاقت کے استعمال سے بھی باز رہنے کی تلقین کی گئی۔ اہم فورم پر کشمیری عوام کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا گیا۔ او آئی سی نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جموں و کشمیر کو متنازعہ مسئلہ قرار دیا۔او آئی سی نے تصفیہ طلب مسائل پُر امن طریقے سے حل کرنے پر بھی زور دیا، اور کہا کہ بھارت طاقت کے استعمال اور دھمکیوں سے گریز کرے
اجلاس میں بھارتی پائلٹ کی واپسی اور وزیراعظم عمران خان کی جانب سے امن کی کوششوں کی تعریف بھی کی گئی۔ اجلاس میں پاکستان کو او آئی سی کے انسانی حقوق کمیشن کا مستقل رکن بھی منتخب کرلیا گیا۔دریں اثنا، دفترِ خارجہ نے او آئی سی اجلاس کی قرارداد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اجلاس میں قرارداد کشمیری عوام کی حمایت پر مبنی ہے، جنوبی ایشیا میں امن کے لیے کشمیر کے تنازع کا حل ہونا نا گزیر ہے۔دریں اثنا، دفترِ خارجہ نے او آئی سی اجلاس کی قرارداد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اجلاس میں قرارداد کشمیری عوام کی حمایت پر مبنی ہے، جنوبی ایشیا میں امن کے لیے کشمیر کے تنازع کا حل ہونا نا گزیر ہے۔واضح رہے کہ پاکستان نے آرگنائزیشن آف اسلامک کو آپریشن (او آئی سی) کے اجلاس میں بھارت کو بلائے جانے پر شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا تھا، شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارت او آئی سی کا رکن ہے نہ مبصر، درخواست کی تھی کہ بھارتی وزیر خارجہ کو بلانے کے فیصلے پر نظر ثانی کی جائے۔

رائے غلام عباس کھرل Shakoor

رائے غلام عباس کھرل کاشتکار گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں۔ گزشتہ 15 سال سے صحافت سے وابستہ ہیں اور کسووال پریس کلب رجسٹرڈ کے جنرل سیکریٹری ہیں۔
«
Next
Newer Post
»
Previous
Older Post

No comments: