Select Menu

اہم خبریں

clean-5

بین الاقوامی

Islam

Iqtibasaat

History

Photos

ٹیکنالو جی

دلچسپ و عجیب

کھیل

Misc

Technology

» » » ڈونلڈ ٹرمپ نے نیوزی لینڈ میں مساجد پر حملے کے ردعمل میں کیا گیا اپنا ٹویٹ ڈیلیٹ کردیا


Image result for donald trump

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیوزی لینڈ میں مساجد پر حملے کے ردعمل میں کیا گیا ایک ٹویٹ ڈیلیٹ کردیا۔ایران ٹی وی نے نیوزی لینڈ کی نیوز ویب سائٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حملے کے بعد ایک ٹویٹ کیا جس میں کسی تعزیت یا افسوس کا اظہار یا کوئی اور تبصرہ نہیں کیا گیا ، بلکہ صرف ایک لنک شیئر کیا تھا، جس سے مسلمانوں کے جذبات مزید مجروح ہو سکتے تھے۔
ٹرمپ کی جانب سے شیئر کیے گئے لنک میں حملے سے متعلق ایک ویب سائٹ سٹوری کا لنک تھا جو اس سانحے پر غم زدہ لوگوں کے جذبات کو مجروح کر رہا تھا۔ دس گھنٹے بعد صدر ٹرمپ نے بالاآخر ردعمل سامنے آنے پر اسے ڈیلیٹ کر کے دوسرے ٹویٹ میں قتل عام کی مذمت کی اور نیوزی لینڈ سے یک جہتی کا اظہار کیا۔
صدر ٹرمپ سے پوچھا گیا کہ کیا نیوزی لینڈ کا حملہ سفید فام قوم پرستی کے بڑھتے ہوئے بین الاقوامی خطرے کا عکاس ہے اس پر ٹرمپ کا کہنا تھا وہ ایسا نہیں سمجھتے، ان کے خیال میں یہ چند لوگوں کا ایک گروپ ہے جسے سنجیدہ مسائل درپیش ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا کہ ٹرمپ کے اس جواب پر اس بات کا تصور کرنا بھی مشکل ہے کہ اگر فائرنگ کسی مسلمان نے کی ہوتی تو ٹرمپ اتنا ہی نرم موقف اختیار کرتے ؟۔


رائے غلام عباس کھرل Shakoor

رائے غلام عباس کھرل کاشتکار گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں۔ گزشتہ 15 سال سے صحافت سے وابستہ ہیں اور کسووال پریس کلب رجسٹرڈ کے جنرل سیکریٹری ہیں۔
«
Next
Newer Post
»
Previous
Older Post

No comments: