
آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے کیس میں آغا سراج درانی کے لاکرز سے کیا کچھ ملا، سماء نے تفصیلات حاصل کرلیں ۔آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں آغا سراج درانی کی مشکلات کم نہ ہوئیں، آغا سراج درانی کے لاکرز سے نیب کو کیا کیا ملا سما نے پتہ لگا لیا، لاکرز سے تقریباً سات کلو سونا تحویل میں لیا جس کی مالیت4کروڑ سے زائد ہے۔ان کے لاکرز سے ملنے والے سامان میں انگوٹھیاں، ہار، بسکٹ، بٹن بھی شامل ہیں، یہی نہیں لاکرز سے پچاس لاکھ روپے سے زائد کی بیرونِ ملک کی کرنسی بھی برآمد ہوئی ہے۔
بیرونِ ملک کرنسی کی مالیت55لاکھ 18ہزارروپے ہے، لاکرز سے 2کلو14گرام زیورات بھی ملے جبکہ ان کی اہلیہ ناہید درانی کے لاکرز سے ایک کلو9گرام زیورات ملے۔یاد رہے کہ نیب نے کراچی میں مجسٹریٹ کے ہمراہ 2 مارچ کو نجی بینک میں کارروائی کرتے ہوئے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے لاکرز کی تلاشی لی تھی ، نجی بینک کے تین لاکرز جوڈیشل مجسٹریٹ کی موجودگی میں کھولے گئے۔اس سے قبل نیب نے 20فروری کے دن آغا سراج درانی کو گرفتار کیا تھا، آغا سراج درانی کو سندھ میں آمدن سے زیادہ اثاثے ،غیر قانونی بھرتیوں اور سندھ اسمبلی کی نئی عمارت میں تعمیر کے دوران گھپلوں کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔
No comments: