Select Menu

اہم خبریں

clean-5

بین الاقوامی

Islam

Iqtibasaat

History

Photos

ٹیکنالو جی

دلچسپ و عجیب

کھیل

Misc

Technology

» » » کچرا چننے والے شین وئی دانشور نکلے



Image result for ‫شین وئی‬‎

شنگھائی کے رہائشی ’شین وئی‘ گزشتہ دس برس سے بے گھر ہیں اور کچرا کنڈیوں میں اپنا رزق تلاش کرتے پھر رہے ہیں لیکن حال ہی میں ان کی زندگی کا ایک دوسرا رخ سامنے آیا ہے جس کے باعث اس کو بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔کچرا چننے والے شین وئی کی حال ہی میں چند ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں جن میں وہ چینی فلسسفی کنفیوشس اور سولہویں صدی کے لیاؤ فین کے خیالات پر ماہرانہ تبصرہ کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ ۔ ان کی ویڈیوز کو دیکھنے والوں کی تعداد لاکھوں میں ہے۔
ویڈیوز دیکھنے والے لوگ ایک دانشور کو اس دربدری کے حالات میں دیکھ کر حیران رہ گئے ہیں۔ شین وئی اپنی اس شہرت کے بارے میں کہتے ہیں کہ مجھے مشہور ہونا پسند نہیں ہے اور ایک الگ تھلگ زندگی گزارنا پسند کرتا ہوں۔چینی خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے شین وئی نے کہا کہ میں نے ایک سخت زندگی گزاری ہے۔ اپنی پڑھائی کے لیے سڑکوں سے کچرا چننے کا کام کیا اور انہیں بیچ کر کتابیں خریدی ہیں۔ پھر کچرا چننا عادت بن گئی۔ اب کچرا چننا، مطالعہ کرنا، ڈرائنگ اور آوارہ بلیوں کا خیال رکھنا میرا مشغلہ بن گیا ہے۔
شین وئی پہلے شنگھائی کے آڈٹ آفس میں بطور سول سرونٹ کام کیا کرتے تھے۔ چینی حکام نے بھی تصدیق کی ہے کہ شین وئی نامی ایک ملازم نے بیماری کے باعث 26 سال قبل چھٹی لی تھی، پھر وہ لوٹ کر نہیں آیا تاہم وہ اب بھی باقاعدگی سے تنخوا وصول کر رہا ہے۔چینی میڈٰیا کے مطابق شین وئی کو 2002 میں کرایہ نہ دینے پر مالک مکان نے فلیٹ سے نکالا تھا۔ اس کے بعد سے آج تک وہ سڑکوں پر ہیں۔



رائے غلام عباس کھرل Shakoor

رائے غلام عباس کھرل کاشتکار گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں۔ گزشتہ 15 سال سے صحافت سے وابستہ ہیں اور کسووال پریس کلب رجسٹرڈ کے جنرل سیکریٹری ہیں۔
«
Next
Newer Post
»
Previous
Older Post

No comments: