Select Menu

اہم خبریں

clean-5

بین الاقوامی

Islam

Iqtibasaat

History

Photos

ٹیکنالو جی

دلچسپ و عجیب

کھیل

Misc

Technology

» » » جسٹس عظمت سعید نے سندھ حکومت کی صلاحیت پر سوال اٹھا دیا


Image result for ‫سپریم کورٹ کا سندھ حکومت کو چنگ چی رکشوں کے معائنے کا عمل تیز کرنے کا حکم‬‎

سپریم کورٹ نے سندھ حکومت کو چنگ چی رکشوں کے معائنے کا عمل تیز کرنے کا حکم دے دیا۔ جسٹس عظمت سعید نے سندھ حکومت کی صلاحیت پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ لگتا ہے سندھ حکومت کے پاس انسپیکشن کی صلاحیت ہی نہیں ہے۔سپریم کورٹ میں چنگ چی رکشہ سے متعلق عدالتی فیصلے پر توہین کیس کی سماعت ہوئی۔ جسٹس عظمت سعید نے استفسار کیا کہ سندھ حکومت نےاب تک کتنے رکشوں کا معائنہ کیا ہے۔ اس پر ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے بتایا کہ دوسو آٹھ رکشوں کو رجسٹرڈ کرچکے ہیں۔ موٹرسائیکل رکشوں کی اجازت دی ہی نہیں جا سکتی۔
جسٹس عظمت سعید نے ریمارکس دیئے کہ عدالتی حکم پرعمل نہ ہو تو حکم دینے کا کیا فائدہ ہے۔ لگتا ہے سندھ حکومت کے پاس انسپیکشن کی صلاحیت ہی نہیں۔ پنجاب کا حال بھی ایسا ہی ہوگا۔عدالت نے چاروں صوبوں کی جمع کرائی گئی رپورٹس درخواست گزاروں کو فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی مزید سماعت ایک ماہ کیلئے ملتوی کردی۔

رائے غلام عباس کھرل Shakoor

رائے غلام عباس کھرل کاشتکار گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں۔ گزشتہ 15 سال سے صحافت سے وابستہ ہیں اور کسووال پریس کلب رجسٹرڈ کے جنرل سیکریٹری ہیں۔
«
Next
Newer Post
»
Previous
Older Post

No comments: