Select Menu

اہم خبریں

clean-5

بین الاقوامی

Islam

Iqtibasaat

History

Photos

ٹیکنالو جی

دلچسپ و عجیب

کھیل

Misc

Technology

» » » عمران خان کی وجہ سے چا چا نور کے کاروبار کو چار چاند لگ گئے




اسلام آباد ( آن لائن ) وزیراعظم کیلئے آئندہ ماہ پشاوری چپل سانپ اور چیتے کی کھال سے تیار ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ پہلا جوڑا گفٹ، بعد ازاں ہزاروں روپے فی چیل ادائیگی کی جاتی ہے ۔ عمران خان کی وجہ سے پشاور کے چپل تیار کرنے والے 75 سالہ بوڑھے چاچا نور کی زندگی مہینوں میں ہی بدل گئی۔ معلوم ہوا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو آئندہماہ اپریل میں سانپ اور چیتے کی کھال سے تیار کردہ پشاوری چپل دی جائے گی اس سلسلہ میں افغانستان سے سپیشل نایاب کھالیں منگوائی گئی ہیں۔ پشاوری چپل تیار کرنے والے چاچا نور نے انکشاف کیا ہے کہ وہ عمران خان سے پیار کرتے ہیں۔ پہلی چپل اس وقت گفٹ دی تھی جب وہ چیئرمین تحریک انصاف تھے تاہم اب ہر چپل پر ہزاروں روپے انہیں دیئے جاتے ہیں نیز عمران خان کی وجہ سے انکی دوکان پر دن رات کام کرنے کا رش لگا رہتا ہے اور عوام عمران خان چپل ڈیزائن پر چپل پہننا پسند کرتے ہیں چا چا نور کا کہنا تھا کہ عمران خان کی وجہ سے ان کے کاروبار کو چار چاند لگ گئے اور انکی زندگی ہفتوں اور مہینوں میں ہی بدل گئی۔ چاچا نور کے پڑوسی ایک دوکاندار افضل نے انکشاف کیا ہے کہ عمران خان سٹائل پر چپل بنوانے کیلئے پنجاب‘ کے پی کے اور وفاقی وزراء بھی اپنی پیمائش دینے کیلئے آتے ہیں اور چپل کی دوگنی چوگنی قیمت بھی دینے کو راضی ہوتے ہین ان کا کہنا تھا کہ چا چا نور انتہائی ایماندار اور محنتی انسان ہیں شاہد اس کی ایمانداری اور لگن کی وجہ سے ان کے کاروبار کو بڑھاؤ ملا ہے۔

رائے غلام عباس کھرل Shakoor

رائے غلام عباس کھرل کاشتکار گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں۔ گزشتہ 15 سال سے صحافت سے وابستہ ہیں اور کسووال پریس کلب رجسٹرڈ کے جنرل سیکریٹری ہیں۔
«
Next
Newer Post
»
Previous
Older Post

No comments: