
آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کے نواح میں تاروں میں پھنس جانے والے چیتے کواٹھارہ گھنٹے بعد زخمی حالت میں ریسکیو کرلیا گیا۔خوراک کی تلاش میں آبادی کے قریب مظفرآباد کے نواح کھنیاں کہوڑی جنگل میں آنےوالا چیتا تاروں میں پھنس گیاتھا۔چیتے کے پھنس جانے کی اطلاع پرمحکمہ جنگلی حیات ازادکشمیر اور خیبر پختونخوا کی ٹیموں نے مشترکہ آپریشن کیا۔پھنسے ہوئے چیتے کو ڈوٹ گن سے بےہوش کرنے کے بعد تاریں کاٹ کر نکالا گیا، بعد ازاں اسے مظفرآباد منتقل کر دیاگیا۔
No comments: