Select Menu

اہم خبریں

clean-5

بین الاقوامی

Islam

Iqtibasaat

History

Photos

ٹیکنالو جی

دلچسپ و عجیب

کھیل

Misc

Technology

» » » وزیراعظم عمران خان نیو گوادر ائر پورٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے


Image result for ‫عمران خان‬‎

وزیراعظم عمران خان آج بلوچستان اور سندھ کے دو روزہ دورے پر روانہ ہوں گے۔ کوئٹہ میں پارٹی رہنماؤں اور اتحادی جماعتوں سے ملاقات کے علاوہ گوادر میں نیو ائرپورٹ کی تعمیرکا سنگ بنیاد اوردیگرمنصوبوں کا جائزہ لیں گے ۔ملک کی ترقی میں آج ایک نئے باب کا آج آغاز ہونے جارہا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نیو گوادر ائر پورٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔259 ملین ڈالر کا منصوبہ تین سال میں مکمل ہوگا۔
سال 2015 میں چینی صدر شی جن پنگ دورہ پاکستان پر آئے تو گوادر ائر پورٹ اور سڑکوں کے تین انفراسٹرکچرز کیلئے مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے تھے۔چین کی حکومت کی جانب سے حکومت نے گوادر ائر پورٹ کیلئے 259 ملین ڈالرز کی گرانٹ کا اعلان کیا۔ سول ایوی ایوشن اتھارٹی نے 2016 میں ائر پورٹ کیلئے مختص جگہ پر خاردار تار لگادیے۔
سال 2016 میں اُس وقت کی اقتصادی راہداری سے متعلق پارلیمانی کمیٹی نے بتایا کہ گوادر کی بندرگاہ پر تعمیر ہونے والے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر دنیا کے سب سے بڑے مسافر بردار طیارے ’’ اے 380 ‘‘ کے اترنے کی سہولت موجود ہوگی۔منصوبے کی یادداشت پر دستخط سے اب تک کئی بار فزیبلٹی رپورٹس بنیں مگر اُن پر اعتراضات لگتے رہے۔یہ ائر پورٹ پاکستان کا سب سے بڑا اور جدید ترین ائرپورٹ ہوگا جس کا رقبہ 4 ہزار 800 ایکڑ پر مشتمل ہے۔ منصوبہ تقریبا 3 سال میں مکمل کیا جائے گا۔
نیو گوادرائرپورٹ کی تکمیل سے گوادر ملکی معیشت کا حب بن جائے گا۔دورے کے دوران وزیراعظم کوئٹہ میں پارٹی رہنماؤں اور اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں سے بھی ملاقات کریں گے اور دیگرمنصوبوں کا جائزہ لیں گے۔دورہ کوئٹہ کے بعد وزیراعظم کل یعنی ہفتہ 29 مارچ کو کراچی آئیں گے ۔ گورنر سندھ اور پارٹی رہنماؤں سےملاقات کےساتھ تاجروں کےساتھ بیٹھک لگےگی ۔عمران خان گھوٹکی میں جلسے سے خطاب کریں گے جبکہ جناح ایکسپریس کا افتتاح بھی شیڈول میں شامل ہے۔


رائے غلام عباس کھرل Shakoor

رائے غلام عباس کھرل کاشتکار گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں۔ گزشتہ 15 سال سے صحافت سے وابستہ ہیں اور کسووال پریس کلب رجسٹرڈ کے جنرل سیکریٹری ہیں۔
«
Next
Newer Post
»
Previous
Older Post

No comments: