Select Menu

اہم خبریں

clean-5

بین الاقوامی

Islam

Iqtibasaat

History

Photos

ٹیکنالو جی

دلچسپ و عجیب

کھیل

Misc

Technology

» » » نا اہل نوازشریف نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا


Related image

اسلام آباد:سابق وزیراعظم نوازشریف نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔جمعے کومسلم لیگ ن کے قائدن نوازشریف نے العزیزیہ ریفرنس میں طبی بنیادوں پرضمانت کی درخواست مسترد ہونے کے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا ۔سپریم کورٹ آف پاکستان میں نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث نےاسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف درخواست دائر کی۔اسلام آبادہائیکورٹ کا 25 فروری کا فیصلہ کالعدم قراردینے کی استدعا کرتے ہوئے مؤقف اپنایا گیا کہ نوازشریف کوانجینیا ،دل ،شوگر ،ہائیپر ٹینشن ،گردوں کے امراض سمیت سنجیدہ نوعیت کی بیماریاں لاحق ہیں اور ان کی انجیو گرافی بھی ہونا لازمی ہے ۔
درخواست میں کہا گیا کہ ہائیکورٹ قانون میں  دیئے گئے اختیاراستعمال کرنے میں ناکام ہوئی اورسپریم کورٹ کے طے کردہ پیرا میٹرکا غلط اطلاق کیا اس کے ساتھ ساتھ ہائیکورٹ نے ضمانت کے اصولوں کوبھی مدنظرنہیں رکھا ۔درخواست میں وفاق، نیب ،جج احتساب عدالت اورسپریٹینڈنٹ کوٹ لکھ پت جیل کو فریق بنایا گیا ہےاور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قراردیتے ہوئے ضمانت دینے کی اپیل کی گئی ہے۔


رائے غلام عباس کھرل Shakoor

رائے غلام عباس کھرل کاشتکار گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں۔ گزشتہ 15 سال سے صحافت سے وابستہ ہیں اور کسووال پریس کلب رجسٹرڈ کے جنرل سیکریٹری ہیں۔
«
Next
Newer Post
»
Previous
Older Post

No comments: