Select Menu

اہم خبریں

clean-5

بین الاقوامی

Islam

Iqtibasaat

History

Photos

ٹیکنالو جی

دلچسپ و عجیب

کھیل

Misc

Technology

» » » » زیرِ تعمیر بلند عمارت سے 6 مزدور ہلاک


Image result for ‫کراچی میں عمارت کی لفٹ ٹوٹنے سے مرنے والوں کی تعداد 6 ہوگئی،ٹھیکدار گرفتار‬‎

گزشتہ روز کراچی کے علاقے بوٹ بیسن کے قریب زیرِ تعمیر بلند عمارت کے بیرونی حصے پر شیشوں کی فٹنگ کرنے والے مزدور گرنے سے مرنے والوں کی تعداد 6 ہوگئی ہے۔ حادثہ کمزور لفٹ کے باعث پیش آیا۔ جاں بحق مزدوروں کے گھر میں سوگ ہے جبکہ پولیس نے سرکار کی مدعیت میں  عمارت کے مالک اور ٹھیکیدار کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس نے ٹھیکدار کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ عمارت کے مالک کو بھی گرفتار کریں گے۔
کراچی کے علاقے بوٹ بیسن کی 23منزلہ عمارت کا اسٹریکچرمکمل تھا۔گزشتہ روزعمارت کے بیرونی حصے میں 6 مزدورگیارہویں منزل پرگلاس فٹنگ کاکام کررہے تھے کہ اچانک ٹرالی کے ایک طرف بندھی رسی ٹوٹ گئی اور مزدور بلندی سے زمین پر آگرے جنھیں جناح اسپتال منتقل کیاگیا مگر کوئی مزدور نہ بچ سکا۔جاں بحق مزدوروں میں ماڑی پور کے رہائشی 2 نوجوان فیصل اور شہریار بھی شامل تھےجو دونوں کزنز تھے۔ نوجوانوں کی حادثاتی موت سے گھر میں کہرام مچا ہے۔ٹرالی لفٹ میں ایک وقت میں تین افراد سوار ہوسکتے ہیں لیکن اس وقت چھ مزدور سوار تھے۔ ٹرالی کا وزن اٹھانےوالی رسیاں نئی اورمضبوط ہوتی ہیں لیکن یہاں استعمال شدہ رسیاں باندھی گئیں تھیں۔ مزدوروں کو سیفٹی اکیوپمنٹ تک نہیں پہنایاگیا جبکہ  کام کے دوران ٹھیکہ لینے والی کمپنی کا سپروائزرتک موجود نہ تھا۔عمارت کے مالک  اور ٹھیکیدار کےخلاف سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ زیرِ تعمیر عمارت  کو سیل کردیا گیا ہے۔


رائے غلام عباس کھرل Shakoor

رائے غلام عباس کھرل کاشتکار گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں۔ گزشتہ 15 سال سے صحافت سے وابستہ ہیں اور کسووال پریس کلب رجسٹرڈ کے جنرل سیکریٹری ہیں۔
«
Next
Newer Post
»
Previous
Older Post

No comments: