Select Menu

اہم خبریں

clean-5

بین الاقوامی

Islam

Iqtibasaat

History

Photos

ٹیکنالو جی

دلچسپ و عجیب

کھیل

Misc

Technology

» » » چکوٹھی سیکٹر میں بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں 2 شہری شہید اور 4 زخمی


Image result for ‫لائن آف کنٹرول پر چکوٹھی سیکٹر میں بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں 2 شہری شہید اور 4 افراد زخمی ہوگئے۔‬‎

لائن آف کنٹرول پر چکوٹھی سیکٹر میں بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں 2 شہری شہید اور 4 افراد زخمی ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری اعلامیہ کے مطابق بھارتی فوج نے سیز فائرنگ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایل او سی پر چکوٹھی سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے فائرنگ میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 2 شہری شہید جبکہ 4 افراد زخمی ہوگئے، پاک فوج نے بھارتی فائرنگ کا بھرپور جواب دیا، جس میں بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا گیا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق شہداء میں بکوٹ گاؤں کا ایک رہائشی غلام حسین اور گاؤں سوکا کی رہائشی نوشین بی بی شامل ہیں جبکہ زخمیوں کی شناخت راجا محمود، زاہدہ بی بی، غلام محمد اور محمد ذاکر کے ناموں سے ہوئی ہے۔


رائے غلام عباس کھرل Shakoor

رائے غلام عباس کھرل کاشتکار گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں۔ گزشتہ 15 سال سے صحافت سے وابستہ ہیں اور کسووال پریس کلب رجسٹرڈ کے جنرل سیکریٹری ہیں۔
«
Next
Newer Post
»
Previous
Older Post

No comments: