Select Menu

اہم خبریں

clean-5

بین الاقوامی

Islam

Iqtibasaat

History

Photos

ٹیکنالو جی

دلچسپ و عجیب

کھیل

Misc

Technology

» » سرگودھا کے حلقہ NA 91 تحریک انصاف کے عامر سلطان چیمہ نے بارہ ہزار اٹھائیس ووٹ حاصل کرکے میدان مار لیا

Image result for aamir sultan cheema wins

سرگودھا کے حلقہ این اے اکیانوے کے بیس پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ ہوئی جہاں غیرحتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے عامر سلطان چیمہ نے بارہ ہزار اٹھائیس ووٹ حاصل کرکے میدان مار لیا۔
حلقے میں پولنگ صبح آٹھ بجے شروع ہوئی جو بغیر کسی وقفے کے شام پانچ بجے تک جاری رہی، ن لیگ کے ذوالفقار بھٹی اکتیس سو چونتیس ووٹ حاصل کرسکے۔حلقے میں بیس پولنگ اسٹیشنز پر اٹھائیس ہزار سات سو اٹھارہ ووٹر رجسٹرڈ ہیں، علاقے میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے اور تمام پولنگ اسٹیشنز کو حساس قراردیا گیا تھا۔
سیکیورٹی پر رینجرز اور سات سو سے زائد پولیس اہلکار تعینات کئے گئے تھے جبکہ حلقہ میں دفعہ ایک سو چوالیس بھی نافذ کی گئی تھی ۔یاد رہے کہ عام انتخابات میں ن لیگ کے ذوالفقار بھٹی ستاسی ووٹوں سے جیتے تھے، عامرچیمہ کی درخواست پر دوبارہ گنتی ہوئی تو بیس پولنگ اسٹیشز کے تھیلے کھلے ہوئے پائے گئے، جس پر الیکشن کمیشن نے ری پولنگ کروانے کا فیصلہ کیا۔


رائے غلام عباس کھرل Shakoor

رائے غلام عباس کھرل کاشتکار گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں۔ گزشتہ 15 سال سے صحافت سے وابستہ ہیں اور کسووال پریس کلب رجسٹرڈ کے جنرل سیکریٹری ہیں۔
«
Next
Newer Post
»
Previous
Older Post

No comments: