
سائنس و ٹیکنالوجی کی انتہائی تیزی کے ساتھ ترقی پر اب چور بھی نت نئے انداز اپنانے لگے، امریکا میں چور اے ٹی ایم مشین گاڑی میں ڈال کرلے گئے ۔امریکی شہر کولمبیا کے ایک اسٹور میں بھی ایسی ہی فلمی انداز کی واردات ہوئی جس میں چوراے ٹی ایم مشین اپنے ساتھ لے گئے۔چور گاڑی کے ذریعے اسٹور کے شیشے توڑ کر اندر داخل ہوئے اور وہاں نصب اے ٹی ایم مشین گاڑی میں ڈال کر چلتے بنے ۔پولیس نے واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج جاری کردی ہے جبکہ ان کی تلاش جاری ہے۔
No comments: