
پاکستان انٹرنیشنل ائرلائنز کو بین القوامی معیار کے عین مطابق بنانے کے دعوے تو بہت کیے جاتے ہیں لیکن عملی اقدامات کہیں نظر نہیں آتے۔باکمال لوگ لاجواب سروس کے بینر تلے خدمات فراہم کرنے والی قومی ائر لائن کی جانب سے مسافرکو دیے جانے والے کھانے میں سے سنڈی نکل آئی۔
پروازپی کے 757 لاہور سے لندن جا رہی تھی، متاثرہ مسافر نے خوب شورشرابہ کیا جس پردیگر مسافروں نے بھی کھانا کھانے سے انکار کردیا۔نمائندہ سماء کی جانب سے رابطہ کرنے پر جی ایم فلائٹ سروسز کا کہنا تھا کہ مسافرکی شکایت پر معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
No comments: