Select Menu

اہم خبریں

clean-5

بین الاقوامی

Islam

Iqtibasaat

History

Photos

ٹیکنالو جی

دلچسپ و عجیب

کھیل

Misc

Technology

» » » » » » شائقین کرکٹ کا انتظار ختم، پاکستان سپر لیگ کے چوتھے سیزن کا باقاعدہ آغاز




دبئی: شائقین کرکٹ کا انتظار ختم، پاکستان سپر لیگ کے چوتھے سیزن کا باقاعدہ آغاز دبئی میں ہونے والی رنگا رنگ افتتاحی تقریب کے ذریعے کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق دبئی کے کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ کے چوتھے سیزن کی افتتاحی تقریب ہوئی جس میں جنون گروپ، آئمہ بیگ، فواد خان اور بونی ایم گروپ سمیت دیگر فنکار نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔
اس موقع پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے تمام اسپانسرز اور فرینچائزز کا شکریہ ادا کیا۔اس تقریب میں پاکستان کے سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف نے بھی شرکت کی۔افتتاحی تقریب کے موقع پر دبئی کے اسٹیڈیم میں شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا، ساتھ ہی فواد خان نے پی ایس ایل 4 کے ترانے پر پرفارم کرکے حاضرین اور ناظرین کو بھی خوب محظوظ کیا

رائے غلام عباس کھرل Shakoor

رائے غلام عباس کھرل کاشتکار گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں۔ گزشتہ 15 سال سے صحافت سے وابستہ ہیں اور کسووال پریس کلب رجسٹرڈ کے جنرل سیکریٹری ہیں۔
«
Next
Newer Post
»
Previous
Older Post

No comments: