Select Menu

اہم خبریں

clean-5

بین الاقوامی

Islam

Iqtibasaat

History

Photos

ٹیکنالو جی

دلچسپ و عجیب

کھیل

Misc

Technology

» » برطانیہ میں ایک خاتون کی قسمت کھل گئی

Image result for ‫خاتون نے سیل سے 1800 روپے میں انگوٹھی خریدلی، 33 سال بعد بیچنے گئی تو کتنے کروڑ میں بکی؟ جان کر آپ کو بھی یقین نہ آئے‬‎

لندن (آن لائن) برطانیہ میں ایک خاتون کی اس وقت لاٹری نکل آئی جب اس نے 33 سال قبل صرف 10 پاﺅنڈ (لگ بھگ 1800 روپے پاکستانی) میں خریدی گئی انگوٹھی بیچ کر کروڑوں روپے کمالیے۔برطانوی اخبار دی سن کے مطابق ڈیبرا گوڈرارڈ نامی خاتون نے 33 سال قبل ایک سیل سے شیشے کی انگوٹھی خریدی تھی۔ کچھ عرصہ پہننے کے بعد اس نے یہ انگوٹھی ایک ڈبے میں ڈال کر رکھ دی جو وقت کی گرد تلے دب کر یادوں کا حصہ بن گئی۔ حال ہی میں اسے یہ انگوٹھی دوبارہ ملی تو اس نے اسے فروخت کرنے کا فیصلہ کیا۔ ڈیبرا کو امید تھی کہ اس انگوٹھی کی قیمت زیادہ سے زیادہ 750 پاﺅنڈ ہوگی لیکن اس وقت اس کی حیرت کی انتہا نہ رہی جب وہ اسے ایک جیولر کو دکھانے لے گئی۔
جوہری نے جیسے ہی انگوٹھی دیکھی تو فوری اس میں لگے نایاب ہیرے کو پہچان گیا ۔ جوہری نے بتایا کہ انگوٹھی میں 26 اعشاریہ 27 قیراط کا ہیرا جڑا ہوا ہے جو بیش قیمتی ہے۔ ڈیبرا اس انگوٹھی کو گھر لے آئی اور رات بھر سوچتی رہی کہ اس کا کیا کرنا ہے۔ آخر اس نے صبح اٹھ کر یہ انگوٹھی ایک نیلام گھر کو دے دی جس نے اسے 7 لاکھ 40ہزار پاﺅنڈ (لگ بھگ 13 کروڑ روپے پاکستانی) میں نیلام کردیا۔ بولی کے اخراجات اور ٹیکسز وغیرہ نکال کر 55 سالہ ڈیبرا گوڈرارڈ کو 10 پاﺅنڈ میں خریدی گئی انگوٹھی سے 4 لاکھ 70 ہزار پاﺅنڈ (تقریباً ساڑھے 8 کروڑ روپے پاکستانی) کی آمدن ہوئی۔

رائے غلام عباس کھرل Shakoor

رائے غلام عباس کھرل کاشتکار گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں۔ گزشتہ 15 سال سے صحافت سے وابستہ ہیں اور کسووال پریس کلب رجسٹرڈ کے جنرل سیکریٹری ہیں۔
«
Next
Newer Post
»
Previous
Older Post

No comments: