Select Menu

اہم خبریں

clean-5

بین الاقوامی

Islam

Iqtibasaat

History

Photos

ٹیکنالو جی

دلچسپ و عجیب

کھیل

Misc

Technology

» » » شادی نہ کرنے کی وجہ شیخ رشید نے بتا دی


Related image

فیصل آباد (ویب ڈیسک) مختلف تقریبات میں وزیر ریلوے شیخ رشید کے چٹکلوں نے شرکاءکو خوب محظوظ کیا۔ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں خطاب کے دوران شیخ رشید نے کہا کہ وہ بھی سلک کا کاروبار کرتے رہے بعد میں سیاست میں آگئے کہ ان کا کوئی آگے پیچھے نہیں۔
یہی ان کے جوان نظر آنے کا راز ہے کیونکہ حویلی میں آنے والوں کو جب وہ کہتے ہیں جاﺅ تو وہ کہتے ہیں گھر جاکر وہی بیوی کی باتیں سننا پڑیں گی۔ان کے خطاب کے دوران رکن صوبائی اسمبلی فردوس اعوان ان کی خالی سیٹ پر بیٹھیں تو سٹاف نے انہیں سیٹ سے اٹھنے کی درخواست کی جس پر شیخ رشید نے کہا کہ انہیں بیٹھی رہنے دیں سیٹ خالی نہیں چھوڑنی چاہیے۔ پاکستان ہوزری مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے دفتر میں انہوں نے کہا کہ وہ پورا مہینہ ٹرین میں گزارا ہے۔ میڈیا خبریں نہ بنائے ان کا گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں نام لکھوانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ ان کی اتنی شہرت ہے کہ پروگرام میں آنے سے چینلز کی ریٹنگ بڑھ جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ ایک روز پہلے دو چینلز پر آئے جہاں ان کے پروگرام کی ریکارڈ ریٹنگ تھی۔ 9کروڑ اور 11 لاکھ لوگوں نے پروگرام دیکھا۔ تقریب میں پہنچتے ہی انہوں نے سگھار سلگا لیا جو شرکاءکیلئے باعث حیرت تھا۔ درجنوں گاڑیوں کے پروٹوکول لینے کی بات پر بھی انہوں نے کہا کہ وہ تو اپنی ایک گاڑی میں آئے ہیں پیچھے گاڑیاں لانے والے اس کا جواب دیں انہیں کوئی پرواہ نہیں ہے۔

رائے غلام عباس کھرل Shakoor

رائے غلام عباس کھرل کاشتکار گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں۔ گزشتہ 15 سال سے صحافت سے وابستہ ہیں اور کسووال پریس کلب رجسٹرڈ کے جنرل سیکریٹری ہیں۔
«
Next
Newer Post
»
Previous
Older Post

No comments: