Select Menu

اہم خبریں

clean-5

بین الاقوامی

Islam

Iqtibasaat

History

Photos

ٹیکنالو جی

دلچسپ و عجیب

کھیل

Misc

Technology

» » موٹاپے سے نجات کے لیئے یہ آزمائیں

Image result for ‫ادرک کی چائے‬‎

موٹاپے کو تمام بیماریوں کی جڑ بھی کہا جاتا ہے لیکن آج ہم آپ کو ایک ایسا ٹوٹکا بتانے جارہے ہیں جس پر عمل کرکے آپ نہ صرف تیزی سے چربی کا خاتمہ کرسکتے ہیں بلکہ دیگر کئی بیماریوں سے بھی چھٹکارا حاصل کرسکتے ہیں۔
ادرک بظاہر ایک عام سی چیز نظر آتی ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں اس کا پانی انسانی صحت کیلئے کتنا فائدہ مند ہے؟اس کا باقاعدہ استعمال پیٹ، کولہوں اور رانوں کی چربی گھلانے کے ساتھ ساتھ کولیسٹرول لیول کو متناسب رکھتا ہے۔اس کے علاوہ ہائی بلڈپریشر کو نیچے لاتا ہے جبکہ اس میں متعدد اقسام کے کینسر سے محفوظ رکھنے کی بھی صلاحیت ہوتی ہے۔
لاتعداد طبّی فوائد کے حامل اس محلول (ادرک پانی) کو بنانا اور استعمال کرنا بھی بے حد آسان ہے، ایک ادرک کا ٹکڑا، ڈیڑھ لیٹر پانی اور ایک لیموں لیں۔ کسی برتن میں پانی ڈالیں اور ابلنے کیلئے چولہے پر رکھ دیں، جب یہ ابلنے لگے تو اس میں ادرک کا ٹکڑا ڈال کر 15 سے 20 منٹ کیلئے ہلکی آنچ پر ابلنے دیں۔
اب اسے اتار کر ٹھنڈا کرلیں اور پھر لیموں شامل کرکے پئیں، ماہرین کے مطابق اس کے استعمال کا سب سے بہترین وقت روزانہ صبح ناشتے سے پہلے ہے، تو اگر آپ بھی بہترین نتائج چاہتے ہیں تو ایک گلاس رات کے کھانے سے پہلے بھی پئیں۔








رائے غلام عباس کھرل Shakoor

رائے غلام عباس کھرل کاشتکار گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں۔ گزشتہ 15 سال سے صحافت سے وابستہ ہیں اور کسووال پریس کلب رجسٹرڈ کے جنرل سیکریٹری ہیں۔
«
Next
Newer Post
»
Previous
Older Post

No comments: