
کوٹ لکھپت جیل میں قید نوازشریف کی طبعیت ناساز سابق وزیراعظم کے دل کا سائز بڑا شریان تنگ ہونے لگی، اسپتال منتقل کیا جائے،خصوصی میڈیکل بورڈ نے سفارش کردی، نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ محکمہ داخلہ پنجاب کو موصول ہوگئی جس پر ایک دو روز میں فیصلہ کیا جائے گا،اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کو بڑے بھائی کی فکر ستا رہی ہے۔
کوٹ لکھپت جیل میں نوازشریف کی طبعیت خراب ہوگئی خصوصی میڈیکل بورڈ نے اسپتال داخل کرانے کی سفارش کردی، میڈیکل رپورٹ محکمہ داخلہ پنجاب کو موصول ہوگئی۔رپورٹ کوٹ لکھپت جیل میں کیے گئے معائنے کی بنیاد پر تیار کی گئی ہے، ڈاکٹروں نے دل کا سائز بڑا اور ایک شریان تنگ ہونے کی نشاندہی کی، نوازشریف نے چھاتی میں درد اور پٹھوں کے کھنچاؤ کی شکایت کی تھی۔
اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے ایک بار پھر بڑے بھائی کو اسپتال منتقل کرنے کا مطالبہ کردیا، محکمہ داخلہ پنجاب میڈیکل بورڈ کی سفارشات پر ایک دو روز میں فیصلہ کرے گا، ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف کو پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں داخل کرایا جاسکتا ہے۔دوسری جانب پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کہتے ہیں ن لیگ پروپیگنڈہ کر رہی ہے، نواز شریف کو قانون کے مطابق سہولیات دی جا رہی ہیں تیسرے میڈیکل بورڈ کی رپورٹ فیصلہ کرے گی کہ انہیں جیل میں رکھا جائے یا اسپتال منتقل کیا جائے ۔
No comments: