بالی ووڈ کی سدا بہار اداکارہ ریکھا اور امیتابھ بچن ایک زمانے میں ایک دوسرے کے خاصے قریب تھے لیکن کئی عوامل اور پنڈت کی پیشگوئیوں نے امیتابھ کو خوفناک مستقبل دکھایا تو انہوں نے ریکھا سے دامن چھڑا کر جیہ بچن کا ہاتھ تھام لیا جس کے بعد ریکھا ہمیشہ بگ بی سے کنی کتراتی رہیں۔
حال ہی میں ریکھا کے ساتھ ایک ایسا اتفاق ہوا کہ جواب میں ان کی بےساختہ حرکت نے سبھی کو محظوظ کرنے کے ساتھ ساتھ یہ بھی باور کرایا کہ ریکھا آج تک امیتابھ کو بھولی نہیں ہیں۔بھارتی شوبز انڈ سٹری کے معروف فوٹو گرافر ڈبو رتنانی نے حسب معمول رواں سال بھی اپنی کھینچی ہوئی تصویروں سے سجا سیلیبرٹی کلینڈر لانچ کیا ، تقریب میں بالی ووڈ کے کئی بڑے ستارے شریک ہوئے جن میں ریکھا بھی شامل تھیں۔فوٹو گرافرز نے ریکھا کو پوز بنانے کے لیئے کہا تو اچانک امیتابھ بچن کی تصویر دیکھتے ہی ریکھا کو جیسے کرنٹ لگا اور وہ دور ہٹ گئیں ان کا یہ بے ساختہ رد عمل وہاں موجود افراد کو قہقہے لگانے پر مجبور کر گیا
No comments: