Select Menu

اہم خبریں

clean-5

بین الاقوامی

Islam

Iqtibasaat

History

Photos

ٹیکنالو جی

دلچسپ و عجیب

کھیل

Misc

Technology

» » » کیلے کا استعمال رات میں نہیں کرنا چائیئے


Image result for banana

کیلے انسانی صحت کے لیے چند بہترین پھلوں میں سے ایک ہے جس میں موجود غذائیت اور اینٹی آکسائیڈنٹس کا اجتماع اسے صحت کے لیے فائدہ مند بناتا ہے۔یہ پوٹاشیم سے بھرپور پھل ہے جو کہ بلڈ پریشر لیول کو مستحکم رکھنے کے لیے ضروری جز ہے جبکہ خراب معدے کے لیے بھی یہ موثر ٹوٹکے کی حیثیت رکھتا ہے۔اس میں موجود فائبر آنتوں کے افعال درست رکھنے کے ساتھ قبض سے نجات دلانے میں مددگار ہے جبکہ جسمانی توانائی بڑھانے کے لیے بھی اسے فائدہ مند مانا جاتا ہے۔مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ کیلے کے بارے میں کچھ ممالک میں کہا جاتا ہے کہ اسے رات میں نہیں کھانا چاہئے کیونکہ اس سے نزلہ زکام اور کھانسی کا عارضہ شکار کرسکتا ہے یا ان علامات کو بدتر بناسکتا ہے۔
تو طبی ماہرین کے مطابق یہ تاثر درست نہیں اور کیلوں کو دن میں کسی وقت بھی کھایا جاسکتا ہے۔تاہم سونے سے قبل کھانے سے گریز کرنا چاہئے کیونکہ اسے ہضم ہونے میں کافی وقت لگتا ہے اور اس کے نتیجے میں نیند متاثر ہوسکتی ہے جو کہ اگلی صبح آپ کے مزاج کو چڑچڑا اور سستی طاری کرسکتی ہے۔ماہرین کے مطابق اگر سونے سے 2 یا 3 گھنٹے پہلے کیلے کو کھایا جائے تو اس میں موجود میگنیشم اچھی نیند میں مدد بھی دیتا ہے۔اسی طرح یہ بھی تاثر ہے کہ نہار منہ کیلے سے دور رہنا چاہئے کیونکہ اسے کھانے سے جسم میں میگنیشیم کی مقدار بڑھ سکتی ہے، جو کہ خون میں شامل ہوکر دل کے لیے بے حد نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔اس بارے میں کافی متضاد رائے پائی جاتی ہے کہ ایسا واقعی ممکن ہے یا نہیں، تاہم اگر کیلوں کو دیگر غذاﺅں کے ساتھ کھایا جائے تو ماہرین پھر اسے نقصان دہ قرار نہیں دیتے۔

رائے غلام عباس کھرل Shakoor

رائے غلام عباس کھرل کاشتکار گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں۔ گزشتہ 15 سال سے صحافت سے وابستہ ہیں اور کسووال پریس کلب رجسٹرڈ کے جنرل سیکریٹری ہیں۔
«
Next
Newer Post
»
Previous
Older Post

No comments: