بھارتی وزیراعظم مودی کی مقبوضہ کشمیر آمد کے خلاف حریت قیادت کی اپیل پر وادی میں آج مکمل ہڑتال ہے۔ کٹھ پتلی انتظامیہ نے حریت رہنماؤں کو گھروں میں نظر بند کردیا۔ مشعال ملک کا کہنا ہے کہ مودی کے دورے پر مقبوضہ وادی کو مفلوج کردیا گیا، بھارت نے آزادی کا حق چھینا، اب قدرتی وسائل لوٹ رہا ہے۔
جموں کشمیر پر قابض مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر کے قدرتی وسائل پر نظریں جمالیں۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی مقبوضہ وادی آمد پر ہائیڈو پاور پراجیکٹ کا افتتاح کریں گے۔ مودی کی مقبوضہ کشمیرآمد پر آج وادی میں حریت رہنماؤں کی اپیل پر مکمل ہڑتال ہے
No comments: