Select Menu

اہم خبریں

clean-5

بین الاقوامی

Islam

Iqtibasaat

History

Photos

ٹیکنالو جی

دلچسپ و عجیب

کھیل

Misc

Technology

» » حمزہ شہباز ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نام نکالے جانے کے بعد برطانیہ روانہ ہوگئے



پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نام نکالے جانے کے بعد برطانیہ روانہ ہوگئے۔حمزہ شہباز نجی ایئرلائنز کی پرواز سے صبح نو بجے براستہ دوحہ لندن روانہ ہوئے۔ وہ 12 فروری کو وطن واپس آئیں گے۔ نیب حمزہ شہباز کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں اور رمضان شوگر ملز کیس کی تحقیقات کر رہا ہے۔
نیب کی سفارش پر حمزہ شہباز کا نام بلیک لسٹ اور ای سی ایل میں ڈالا گیا۔ دسمبر میں انہیں برطانیہ جاتے ہوئے لاہور ایئرپورٹ پر روک دیا گیا تھا۔
لاہور ہائی کورٹ نے حمزہ شہباز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیتے ہوئے انہیں دس روز کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دی تھی۔ حمزہ شہباز کے وکیل نے شیڈول کے حوالے سے عدالت کو آگاہ بھی کیا۔

رائے غلام عباس کھرل Shakoor

رائے غلام عباس کھرل کاشتکار گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں۔ گزشتہ 15 سال سے صحافت سے وابستہ ہیں اور کسووال پریس کلب رجسٹرڈ کے جنرل سیکریٹری ہیں۔
«
Next
Newer Post
»
Previous
Older Post

No comments: