Select Menu

اہم خبریں

clean-5

بین الاقوامی

Islam

Iqtibasaat

History

Photos

ٹیکنالو جی

دلچسپ و عجیب

کھیل

Misc

Technology

» » » نیوزی لینڈ کے معروف کرکٹر کریس کیرن اپنے روز مرہ اخراجات پورے کرنےکیلئے مسافر بسوں کی صفائی پر مجبور ہوگئے


Image result for ‫کھلاڑی کریس کیرن‬‎


نیوزی لینڈ کے معروف کرکٹر کریس کیرن اپنے روز مرہ اخراجات پورے کرنے کیلئے مسافر بسوں کی صفائی پر مجبور ہوگئے۔وہ یہ کام سات ڈالر فی گھنٹہ کی اجرت پر کررہے ہیں تاکہ  فیملی کے اخراجات اٹھائے جاسکیں۔ کریس کیرن نے آکلینڈ کونسل میں جاب کرلی ہے اور وہاں پر ان کو بسوں کی صفائی کا کام سونپا گیا ہے۔سابق کیوی کرکٹر ڈیون ناش نے بھی تصدیق کی ہے اور کہاہے کہ کریس ان دنوں مشکل حالات سے گزررہا ہے اور وہ اپنی ہرممکن کوشش کرررہا ہے کہ فیملی کے اخراجات کو کام کرکے برداشت کرسکے۔کریس کی اہلیہ نے کہا ہے کہ ابھی انکے پاس اخراجات برداشت کرنے کیلئے اس کام کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے۔ اہلیہ کا مزید کہنا تھا کہ ان کو نہ صرف اپنے گھر کا کرایہ ادا کرنا ہوتا ہے بلکہ دیگر بلوں کی بھی ادائیگی کرنی ہوتی ہے ۔
واضح رہے کہ چوالیس سالہ اداکار کریس کیرن میچ فکسنگ کے الزام پر تحقیقات کی زد میں بھی ہیں۔ برینڈ میککلم نے آئی سی سی کو  نامعلوم کرکٹر کے خلاف اسپاٹ فکسنگ پر اکسانے کے ثبوت مہیا کیے ہیں ۔ ادھر کرس کین کی جانب سے تردید جاری ہوئی تھی کہ انہوں نے کسی کھلاڑی کو اسپاٹ فکسنگ پر اکسایا ہے ۔

رائے غلام عباس کھرل Shakoor

رائے غلام عباس کھرل کاشتکار گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں۔ گزشتہ 15 سال سے صحافت سے وابستہ ہیں اور کسووال پریس کلب رجسٹرڈ کے جنرل سیکریٹری ہیں۔
«
Next
Newer Post
»
Previous
Older Post

No comments: