دبئی: پاکستان سپر لیگ سیزن فور کے پانچویں میچ میں لاہور قلندرز کی ٹیم نے کراچی کنگز کو میچ جیتنے کے لئے 139 رنز کا ہدف دے دیا۔تفصیلات کے مطابق دبئی میں کھیلے جارہے میچ کا ٹاس کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے جیتا اور لاہور کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 138 رنز اسکور کئے، لاہور کی جانب سے اوپنر سہیل اختر نے 39، ڈیسویچ نے 28 اور فخر زمان نے 26 رنز اسکور کئے۔
کراچی کنگز کی جانب سے عمر خان نے 2، جبکہ محمد عامر اور سکندر رضا بٹ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔واضح رہے کراچی کنگز کی ٹیم اس ٹورنامنٹ کا اپنا پہلا میچ ملتان کیخؒاف جیت چکی ہے جبکہ لاہور کی ٹیم اپنے پہلے میچ میں اسلام آباد کے ہاتھوں شکست سے دو چار ہوئی تھی۔
No comments: