
اسلام آباد کے چڑیا گھر میں نیل گائے کو زہر کس نے دیا ؟ تحقیقات ایف آئی اے کے سپرد ہوئیں تو وفاقی تحقیقاتی ادارے نے چھان بین شروع کردی۔
پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق چڑیا گھر میں مرنے والے 7 میں سے 4 نیل گائے کی ہلاکت زہر کھانے کی وجہ سے ہوئی۔ ان بے زبان جانوروں کے ساتھ ایسا سلوک مرغزار چڑیا گھر انتظامیہ پر سوالیہ نشانات اٹھا رہا ہے۔ شہری کہتے ہیں کہ جانوروں کے ساتھ ایسا سلوک کرنے والوں نے انسانیت کی بھی توہین کی ہے۔بچ جانے والے نیل گائے کی حالت بھی تشویشناک اور اس کے زخموں کو کوے نوچ رہے ہیں۔
گائے کے معاملے پر حال ہی میں ایک وزیرکو وزارت سے ہاتھ دھونا پڑا تھا،سوال یہ ہے کہ نیل گائے کی ہلاکت پر کون کون چڑیا گھر سے گھر جائے گا، یہ تحقیقات کے بعد پتہ لگ جائے گا۔
No comments: