Select Menu

اہم خبریں

clean-5

بین الاقوامی

Islam

Iqtibasaat

History

Photos

ٹیکنالو جی

دلچسپ و عجیب

کھیل

Misc

Technology

» » » » عمران خان نے کہا کہ صحت انصاف کارڈ کے اجرا سے غربت کم ہوگی


وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں کہ صحت انصاف کارڈ کے اجرا سے غربت کم ہوگی اور لوگوں کو اپنا خرچہ پورا کرنے میں آسانی ہوگی، غربت میں کمی کرنے کا پورا پروگرام لا رہے ہیں۔اسلام آباد میں صحت انصاف کارڈ کے اجرا کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کوئی معاشرہ تعلیم اور صحت پر خرچ کیے بغیر ترقی نہیں کرسکتا، ہیلتھ کارڈ سے نچلے طبقے کو تحفظ فراہم کریں گے۔
وزیراعظم نے کہا کہ سب سے پہلے قبائلیوں کو ہیلتھ کارڈ فراہم کریں گے، جو طبقہ سب سے مشکل میں ہے اس کےلیے آسانی پیدا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں ایسا مربوط پروگرام کبھی نہیں آیا، ہم عام آدمی کو انصاف دلانے کےلیے قانونی مدد فراہم کریں گے۔وزیراعظم نے کہا کہ بیماری سے زیادہ بے بسی کچھ اور نہیں ہوسکتی، گھر میں بیماری آنے پر سارا بجٹ خراب ہو جاتا ہے اور تحقیق ہوئی ہے کہ بیماری کی وجہ سے خاندان غریب ہو جاتے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں احساس ہے لوگ مشکل وقت سے گزر رہے ہیں، غریب افراد کےلیے علاج معالجہ انتہائی مشکل ہے اور کینسر کے علاج کےلیے سب کچھ بیچ دیتا ہے۔وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ والدہ کی بیماری کے وقت اور طرح کی بے بسی تھی، ملک میں کینسر کےعلاج کا اسپتال نہیں تھا تو باہر لے جانا پڑا۔
اس سے قبل وزیر صحت عامر کیانی نے کہا کہ صحت کارڈ سے پسماندہ طبقے کا 7 لاکھ تک مفت علاج کیا جا سکے گا اور صحت کارڈ کے تحت تقریبا تمام بیماریوں کا علاج ممکن ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں تین نئے اسپتال تعمیر کر رہے ہیں جب کہ وفاقی دارالحکومت کو ہیلتھ ٹورازم سٹی بنانے جا رہے ہیں۔




رائے غلام عباس کھرل Shakoor

رائے غلام عباس کھرل کاشتکار گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں۔ گزشتہ 15 سال سے صحافت سے وابستہ ہیں اور کسووال پریس کلب رجسٹرڈ کے جنرل سیکریٹری ہیں۔
«
Next
Newer Post
»
Previous
Older Post

No comments: