Select Menu

اہم خبریں

clean-5

بین الاقوامی

Islam

Iqtibasaat

History

Photos

ٹیکنالو جی

دلچسپ و عجیب

کھیل

Misc

Technology

» » » پاکستان ایک نیوکلیئر طاقت ہے، کوئی مذاق نہیں , بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جججسٹس مرکنڈے کاٹجو


Image result for ‫جسٹس مرکنڈے کاٹجو‬‎

نئی دہلی:بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج نے اپنی قوم کو پاکستان سے ڈرا دیا ،جسٹس مرکنڈے کاٹجو نے کہا ہے کہ پلواما واقعے پر بدلے کا شور مچانے والے یاد رکھیں کہ پاکستان ایک نیوکلیئر طاقت ہے، کوئی مذاق نہیں ہے۔بھارتی میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی فوج تیار ہے، پاکستان کو کوئی سرپرائز نہیں دیا جا سکتا ،لائن آف کنٹرول کراس تو کریں، جم کر ردعمل آئے گا۔جسٹس مرکنڈے کا مزید کہنا ہے کہ یہ بھارتی رہنماؤں کی نا اہلی اور بیوقوفی کا نتیجہ ہے کہ آج تمام کشمیری عوام بھارت کی مخالفت میں کھڑی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی اکثریت ہتھیار اٹھانے والوں کی حامی ہے، پلواما واقعے کے بدلے میں معصوموں کو مارکر بھارت پرامن کشمیریوں کو بھی تشدد پر اکسائے گا۔جسٹس ریٹائرڈ مرکنڈے نے کہا کہ بھارت کے سرجیکل اسٹرائیک کے دعوؤں کی کوئی حقیقت نہیں، اس بار بھارت سرجیکل اسٹرائیک نہیں کر پائے گا۔
انہوں نے کہا کہ گھر میں سوئے ہوئے شخص کو طمانچہ مار کر بھاگ جانے کے سوا بھارت کے سرجیکل اسٹرائیک کے دعوؤں کی کوئی حقیقت نہیں۔بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج نے سوال کیا کہ بدلے کا شور مچانے والے بتائیں کہ بھارت کیا ایکشن لے گا؟ معصوموں کا قتل عام، کیا یہ ہے بھارت کی بہادری۔

رائے غلام عباس کھرل Shakoor

رائے غلام عباس کھرل کاشتکار گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں۔ گزشتہ 15 سال سے صحافت سے وابستہ ہیں اور کسووال پریس کلب رجسٹرڈ کے جنرل سیکریٹری ہیں۔
«
Next
Newer Post
»
Previous
Older Post

No comments: