Select Menu

اہم خبریں

clean-5

بین الاقوامی

Islam

Iqtibasaat

History

Photos

ٹیکنالو جی

دلچسپ و عجیب

کھیل

Misc

Technology

» » » نواز شریف اسپتال سے دوبارہ جیل منتقل

Image result for nawaz sharif

چھ دن اسپتال میں گذارنے کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف کو دوبارہ کوٹ لکھپت جیل منتقل کردیا گیا۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے کارکنوں کی بڑی تعداد آج جمعرات کی صبح سے ہی سروسز اسپتال کے باہر موجود تھے ۔نواز شریف کی طبی رپورٹ کی روشنی میں اور اسپتال کے ڈاکٹروں کی سفارش پر محکمہ داخلہ نے ان دوبارہ جیل منتقل کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔سروسز اسپتال میں سابق وزیراعظم کا معمول کا چیک اپ کیا گیا لیکن پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے ماہرین امراض قلب ان کا معائنہ نہ کرسکے ۔آج صبح جب مریم نواز ملاقات کے لئے اسپتال پہنچیں تو ساتھ نواز شریف کی والدہ بھی تھیں جو بیٹوں کے لئے دعائیں کرتی رہیں ۔
مریم نواز نے ہاتھ ہلا کر کارکنوں کے نعروں کا جواب دیا ۔ کارکن مسلسل میاں صاحب کی صحت سے متعلق سوال کرتے رہے ۔مسلم لیگ نون کے سینئر رہنما جاوید ہاشمی بھی ملاقات کے لئے آئے مگر جیل حکام نے ملنے کی کی اجازت نہیں دی ۔




رائے غلام عباس کھرل Shakoor

رائے غلام عباس کھرل کاشتکار گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں۔ گزشتہ 15 سال سے صحافت سے وابستہ ہیں اور کسووال پریس کلب رجسٹرڈ کے جنرل سیکریٹری ہیں۔
«
Next
Newer Post
»
Previous
Older Post

No comments: