Select Menu

اہم خبریں

clean-5

بین الاقوامی

Islam

Iqtibasaat

History

Photos

ٹیکنالو جی

دلچسپ و عجیب

کھیل

Misc

Technology

» » جسٹن بیبر بڑی بیماری کا شکار


Image result for ‫جسٹن بیبر‬‎

جسٹن بیبر کا شمار امریکا کے معروف گلوکاروں میں ہوتا ہے اور انکے کئی گانے عالمی شہرت یافتہ ہیں ۔تاہم حال ہی میں جسٹن بیبر رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے ہیں ، انکی شادی ہیلے بالڈوین سے ہوئی ہے ، لیکن اب معلوم ہوا ہے کہ جسٹن بیبر بھی ڈپریشن کے مرض میں مبتلا ہیں اور اس حوالے سے ان کا علاج جاری ہے ۔ذرائع نے امریکی جریدے پیپلز کو بتایا ہے کہ جسٹن بیبر آجکل خود کو کافی تھکا ہوا اور ذہنی دباو میں محسوس کررہے ہیں اور وہ اس کیفیت سے باہر نکلنے کیلئے بھی کافی جدوجہد کررہے ہیں ۔ تاہم ذرائع نے تردید کی کہ جسٹن کی اس حالت کا تعلق حال ہی میں انکی ہونے والی ہیلے بالڈوین سے شادی سے ہے۔
ایک اور امریکی جریدے کو ذرائع نے بتایا ہے کہ جسٹن شادی کے بعد کافی خوش ہیں تاہم حالیہ تکلیف کا تعلق ذہنی دباو سے ہے اور ان کو اس کیفیت سے نکلنے کیلئے بھی نہ صرف معاونت مہیا کی جارہی ہے بلکہ انکا علاج بھی اس حوالے سے جاری ہے۔اس سے پہلے امریکی جریدے نے دعویٰ کیا تھا کہ جسٹن بیبر کئی ڈاکٹرز کے کلینکوں کے چکر لگارہے ہیں اور وہ کسی تھراپسٹ کی تلاش میں ہیں اور اسکا تعلق کسی ریہاب سینٹر سے نہیں ہے۔
تاہم اس حوالے سے جب جسٹن بیبر کے ترجمان سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے اس حوالے سے بات کرنے سے گریز کیا ہے۔









رائے غلام عباس کھرل Shakoor

رائے غلام عباس کھرل کاشتکار گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں۔ گزشتہ 15 سال سے صحافت سے وابستہ ہیں اور کسووال پریس کلب رجسٹرڈ کے جنرل سیکریٹری ہیں۔
«
Next
Newer Post
»
Previous
Older Post

No comments: