
نوجوت سنگھ سدھو کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے اور اب ان کو کپل شرما کے شو سے بھی نکال دیا گیا۔سدھو نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کی مذمت کی تھی تاہم انہوں نے پاکستان کا نام لیے بغیر سوال اٹھایا تھا کہ کیا اس حوالے سے پوری قوم کو ذمے دار ٹھرایا جاسکتا ہے۔ حملے کے فوری بعد سوشلستان پر سدھو کے بیان کا نوٹس لے لیا گیا تھا اور سوشل صارفین نے کپل شرما کے شو سے سدھو کو نکالنے کا مطالبہ کرنا شروع کردیا تھا۔ حتی کہ بعض صارفین نے سدھو کو نہ ہٹائے جانے کی صورت میں اسکے بائیکات کی دھمکی بھی دینی شروع کردی تھی۔
تاہم اب ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کپل شرما شو سے نوجوت سنگھ سدھو کو ہٹادیا گیا ہے اور انکی جگہ ارچنا سنگھ کو لینے پر غور کیا جارہا ہے۔ذرائع نے مزید اس حوالے سے بتایا ہے کہ کپل شرما شو کی واقعے کے بعد اگلی قسط بھی موخر کردی گئی ہے اور پروڈکشن ڈیپارٹمنٹ کو اس حوالے سے آگاہ کردیا گیا ہے ، ذرائع کے مطابق ارچنا سنگھ سے اس حوالے سے بات چیت بھی جاری ہے ۔اس سے پہلے سدھو وزیراعظم عمران خان کی تقریب حلف برداری میں بھی شرکت کرچکے ہیں اور اس تقریب میں شرکت کرنے پر ان کو بھارت میں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
No comments: